مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر علیرضا تنگسیری نے گڈ مارننگ ایران پروگرام میں شہید سلیمانی فلیٹ بریگیڈ کی تشکیل کے بارے میں کہاکہ انقلاب سے پہلے ہمارا مکمل انحصار مسلح افواج پر تھا۔ ہمارے اعلیٰ ترین میزائل ہتھیار بہت مختصر فاصلے کے میزائل تھے۔ آج ہمیں فخر ہے کہ ہمارے ملک کی بہادر بحریہ نے جدید جہاز بنائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پابندی کے دوران یہ شاندار جہاز بنائے تھےجو 68 میٹر لمبا، 14 میٹر اونچا اور 18.5 میٹر چوڑا ہے۔ اس کی باڈی ایلومینئم سے بنی ہے لہذا گر کسی چیزسے ٹکرا جائے تو یہ ڈوب نہیں پائے گا اور اس کی نقل و حرکت ختم نہیں ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا: ہمارے پاس اس بحری جہاز پر 6 صیاد 3 میزائل ہیں جو اپنے اندرونی راڈار سے 150 کلو میٹر دور تک اہداف کا پتہ لگاسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، اس جہاز پر 16 نواب عمودی میزائل نصب کئے گئے ہیں، جو ملکی ماہرین نے دن رات محنت کے بعد بنائے ہیں۔
آپ کا تبصرہ